’ناقابل یقین سفر‘، سابق کپتان بسمہ معروف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بسمہ معروف کا کہنا تھا ’میں نے اس کھیل سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے جسے میں سب سے زیادہ پسند کرتی ہوں۔ یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، جو چیلنجز، فتوحات اور ناقابل فراموش یادوں سے بھرا ہوا ہے۔‘

انہوں نے کہا ’میں اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے شروع سے لے کر اب تک میرے پورے کرکٹ سفر میں میرا ساتھ دیا۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔‘

بسمہ معروف نے مزید کہا ’پی سی بی کی طرف سے بہترین تعاون رہا ہے، خاص طور پر میرے لیے پہلی بار پیرنٹل پالیسی کو نافذ کرنے میں، جس نے مجھے ماں ہوتے ہوئے اپنے ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کرنے کے قابل بنایا۔‘

’میں ان مداحوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرے پورے کیریئر کے دوران مجھے سپورٹ کیا۔‘

بسمہ نے مزید کہا ’میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، جو میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہیں۔ ہم نے میدان کے اندر اور باہر جس دوستی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایسی چیز ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی۔‘

لیفٹ ہینڈڈ بیٹر بسمہ نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2006 میں انڈیا کے خلاف جبکہ 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

انہوں نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو کسی بھی پاکستانی خواتین کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر مین 6,262 رنز بنائے، جن میں 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بسمہ معروف نے بطور دائیں ہاتھ کی لیگ سپنر 80 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.