پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 212 کا بڑا ہدف

image
پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں آج اتوار کو پشاور زلمی اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا ہے جو کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے بنائے گئے سب سے ذیادہ رنز ہیں۔

پشاور زلمی کی اننگزپشاور زلمی کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب بابر اعظم اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں شاہین آفریدی کی گیند پر سکندر رضا کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 48 رنز بنائے۔

 صائم ایوب 88 رنز بنانے کے بعد سنچری کی جدوجہد میں شاہین شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے،

جبکہ آصف علی کو صرف تین ہی گیندیں کھیلنا نصیب ہوئیں انہوں نے بھی شاہین کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں میں کیچ دے کر وکٹ گنوائی۔

قبل ازیں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 9 میں دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہیں جبکہ پشاور زلمی کی کپتانی بابر اعظم کے سپرد ہے۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں اب تک کوئی بھی فتح حاصل نہیں کر پائی ہے جبکہ پشاورزلمی کھیلے گئے تین میچز میں سے صرف ملتان سلطانز سے ایک میچ جیت سکی ہے۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز کے پاس کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔ 

لاہور قلندرز کا سکواڈ فخر زمان ، صاحبزادہ فرحان، وینڈر ڈوسن، شائے ہوپ، سکندر رضا، کارلوس بریتھ ویٹ،  احسن بھٹی، جہان داد خان، شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، محمد عمران، زمان خان

 پشاور زلمی کاسکواڈصائم ایوب ، بابر اعظم(کپتان)، محمد حارث، حسیب اللہ خان، رومن پاول، عارف یعقوب، آصف علی، پاؤل ولٹر، لُک وُڈ، نوین الحق، سلمان ارشاد


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.