پشاور زلمی اور ٹی سی ایل کی شاندار شراکت داری کے مسلسل شاندار سات سال ۔ پی ایس ایل نو کے لیے ایم او یو پر دستخط

image

پاکستان سپر لیگ (PSL) کی سب سے کامیاب فرنچائز، پشاور زلمی مسلسل ساتویں سال TCL کے ساتھ فخر سے اپنی شراکت داری کا اعلان کرتی ہے۔ یہ شراکت داری HBLPSL سیزن 9 کے لیے TCL کی پشاور زلمی کے آفیشل ٹی وی پارٹنر کے طور پر پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے۔

معاہدے کے تحت، TCL کا لوگو HBLPSL سیزن 9 کے دوران پشاور زلمی کی جرسیوں کی زینت بنے گا، جو مارکیٹ کے معروف LED TV برانڈ اور کرکٹ پاور ہاؤس کے درمیان مسلسل ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔

کرکٹ سے TCL کی وابستگی برانڈنگ سے آگے بڑھ چکی ہے جس کا ثبوت نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے پشاور زلمی کے ساتھ اس کا جاری تعاون ہے۔ شراکت داری میں نہ صرف TCL کے لوگو کی جگہ کا تعین کیا گیا ہے بلکہ اس میں پشاور زلمی کے ترانے کی سپانسرشپ بھی شامل ہے۔ جس میں عالمی سطح پر مشہور فنکار اور مشہور شخصیات جلوہ گر ہوتے ہیں۔جس کا ثبوت HBLPSL سیزن 8 کے لیے زلمی کا آفیشل ترانہ ، "زلمی رعالال" ہے،جس میں ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، اور پشاور زلمی کے نامور کھلاڑی جیسے بابر اعظم، ڈیرن سیمی، محمد حارث، اور صائم ایوب جلوہ گرو ہوئے تھے۔جسے TCL نے کلیدی کردار ادا کیا

ماجد خان نیازی، مارکیٹنگ ڈائریکٹر

TCL مشرقی وسطیٰ اور افریقہ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ماجد خان نیازی نے توسیعی شراکت داری کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ، "زلمی کے ساتھ سات سال کی غیر متزلزل شراکت داری کے ذریعے، TCL نے پاکستان میں کھیلوں کے جذبے کو مسلسل تقویت دی ہے۔

سپانسر شپ کے معاہدے کو ٹی سی ایل کے لاہور کے گلبرگ کے اسٹور میں دستخطی تقریب کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی۔ جہاں پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب عباس لایق اور TCL مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر جناب ماجد نیازی نے باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کیے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے دیرینہ شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "پشاور زلمی اور ٹی سی ایل گزشتہ چھ سالوں سے ایک ساتھ ہیں، اور ہمیں ملک میں کھیلوں کی بہتری کے لیے اس تعاون کو بڑھانے پر خوشی ہے۔ "

TCL عالمی سطح پر 150 سے زائد ممالک میں پھیلی ہوئی ہے جبکہ پشاور زلمی HBLPSL میں تجارتی لحاظ سے سب سے زیادہ قابل قدر فرنچائز ہے۔ دونوں کی شراکت داری سرحدوں کو عبور کر تے ہوئے عالمی سطح پر سامعین کو لیگ کی چھتری کے نیچے متحد کرتی ہے۔

پشاور زلمی اور TCL اپنی مضبوط شراکت داری کے ذریعے کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ۔اور دونوں کی شراکت کا ساتواں سال بھی مداحوں کے لیے دلچسپی سے بھرپور رہے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.