کراچی: نگران وزیر داخلہ سندھ نے ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا

image

کراچی: نگران وزیر داخلہ سندھ نے موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیر داخلہ سندھ نے بارش کے بعد شہر قائد کی بیشتر سڑکوں پر ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریفک افسران اپنی نگرانی میں ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہری حکومت، کمشنر سے رابطہ کر کے ایمرجنسی ٹریفک پلان بنایا جائے۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے موسلا دھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شاہراہوں پر سیلابی صورتحال، گاڑیاں ڈوب گئیں

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ شہری بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ابھی بھی بارش ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بڑے علاقوں میں ٹیمیں موجود ہیں اور برساتی نالے پورے بہاؤ پر ہیں جبکہ کچھ پمپنگ اسٹیشن بھی بند ہو گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.