دُھند میں کمی، موٹروے ایم ۔2 اسلام آباد سے کوٹ مومن تک کھول دی گئی

image

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):موٹروے ایم ۔2 اسلام آباد سے کوٹ مومن تک دُھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے ۔ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔

انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.