نامعلوم افراد نے لاہور کی سڑکوں پر آویزاں نواز شریف کے پوسٹرز پر سیاہی پھینک دی

image

پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور کو پوسٹرز اور جھنڈوں سے مزین کیا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا مقام ہو جہاں پارٹی کے جھنڈے اور پوسٹرز نہ لگائے گئے ہوں لیکن کئی مقامات پر نامعلوم افراد کی جانب سے پوسٹرز پھاڑے گئے ہیں اور ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی ہے۔

فیروز پور روڈ پر ملک سیف الملوک اور دیگر سیاسی قائدین کے ساتھ نواز شریف کے پوسٹرز آویزاں ہیں جس پر ’امید سے یقین تک پاک سرزمین تک‘ کے نعرے بھی لکھے گئے ہیں۔

ان میں اکثر پوسٹرز پر ’پھر سے سب ٹھیک کرے گا نواز شریف‘ کے جملے بھی تحریر ہیں۔ تخریب کاروں نے ان میں نواز شریف کی تصویر کی بجائے اسے جملے پر سیاہی پھینکی ہے۔

فیروز پور روڈ پر آگے جاتے ہوئے بیگم روڈ اور قرطبہ چوک میں بھی پوسٹرز پر سیاہی پھینکی گئی ہے۔ اسی طرح سیکریٹریٹ سے آگے کئی پوسٹرز کو بھی سیاہی سے رنگ دیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں پوسٹرز پر سیاہی پھینکی گئی ہے جو مسلم لیگ ن کے اہلکاروں کے مضبوط حلقے ہیں۔

آزادی چوک کے قریب جاتے ہی داتا دربار روڈ پر ان پوسٹرز اور بینرز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ اب تک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی پوسٹر یا بینر دکھائی نہیں دیا گیا۔ صرف اچھرہ کے قریب ایک پول پر عمران خان کی تصویر کندہ کی گئی ہے جس پر ’عمران خان کو انصاف دو‘ کا نعرہ لکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے بھی کئی مقامات پر مسلم لیگ ن کے جھنڈوں کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔  


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.