اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کو یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا

image

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کو یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا۔ محصن نقوی کا مکمل نام سید غلام عباس جبکہ محسن تخلص اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ بحیثیت شاعر انہوں نے اپنے نام کو محسن نقوی میں تبدیل کر لیا اور اِسی نام سے مشہور ہوئے۔ محسن نقوی 5، مئی 1947ء کو محلہ سادات، ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے ۔محسن نقوی شاعری کے علاوہ مرثیہ نگاری میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ ان کی تصانیف میں بند قبا،عذاب دید، خیمہ جان، برگ صحرا، طلوع اشک، حق ایلیا، رخت شب ،ریزہ حرف ، موج ادراک اور دیگر شامل ہیں۔

ان کی شاعری میں رومان اور درد کا عنصر نمایاں تھا۔ ان کی رومانوی شاعری نوجوانوں میں بھی خاصی مقبول تھی۔ ان کی کئی غزلیں اور نظمیں آج بھی زبان زد عام ہیں اور اردو ادب کا سرمایہ سمجھی جاتی ہیں۔ محسن نقوی نے بڑے نادر اور نایاب خیالات کو اس طرح اشعار کا لبادہ پہنایا کہ شاعری کی سوجھ بوجھ رکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ محسن نقوی کی ادبی و علمی خدمات کے عتراف میں 1994ء میں حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ اردو ادب کا دمکتا چراغ 15 جنوری 1996ء کو مون مارکیٹ لاہور میں اپنے دفتر کے باہر دہشت گردوں کی فائرنگ سے بجھ گیا ۔ محسن نقوی کی سالگرہ کی مناسبت سے علمی و ادبی حلقوں کے زیر انتظام مختلف تقریبات میں ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.