میٹرک بورڈ نے آفیشل ویب سائٹ پر امتحانی مراکز اپ لوڈ کر دیئے

image

کراچی …… ثانوی تعلیمی بوڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے اسکول سربراہان اور طلباء و طالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بورڈ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے امتحانی مراکز کا پروگرام بنوا کر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اب بورڈ سے الحاق شدہ اسکول، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات ویب سائٹ میں CENTRE CHECKکا آپشن کلک کرنے کے بعد با آسانی اپنا رول نمبر درج کر کے امتحانی مراکز معلوم کر سکتے ہیں۔ چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی بورڈ میں کام جاری رہے گا تاکہ جن اسکولوں، طلباء و طالبات نے ابھی تک امتحانی مراکز کا سامان، ایڈمٹ کارڈ نہیں لئے ہیں وہ متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.