پریکٹیکل کب ہوں گے؟ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت (فریش اینڈ فیلیئر)، امپروومنٹ آف ڈویژن، بارہ پرچے (T.P)، اسپیشل چانس، ایڈیشنل سبجیکٹ اور شارٹ سبجیکٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے لئے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے عملی امتحانات 20جون 2023ء سے شروع ہورہے ہیں۔ انٹربورڈ کی جانب سے طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام 20جون سے پہلے اپنے کالجوں سے حاصل کرلیں۔ تمام پرائیویٹ امیدوار، ایڈیشنل سبجیکٹ، امپروومنٹ آف ڈویژن، شارٹ سبجیکٹ، بارہ پرچے (T.P)، اسپیشل چانس کے امیدوار عملی امتحانات اپنے سابقہ کالجوں میں ہی دیں گے جبکہ فریش امیدوار بھی عملی امتحانات اپنے کالجوں میں دیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.