اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر، ہوم اکنامکس، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ، امپروومنٹ آف گریڈ،ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس اور ٹی پی (ٹوٹل پیپرز) کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے ایسے ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء میں ایک یا کئی پرچوں میں ناکام رہے ہیں۔ ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز جمعرات 4 مئی 2023 ء سے بروز بدھ 10 مئی 2023ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔

سرکاری تعلیمی اداروں کے اہل امیدوار اپنے فارم اور فیس بروز جمعرات 4 مئی سے بروز بدھ 10 مئی 2023 ء تک اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجز یہ فارمز اور فیسوں کا پے آرڈر بروز جمعہ 12 مئی کو اپنے نمائندوں کے ذریعہ بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ اسی طرح کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ کے امیدوار اپنے امتحانی فارم اور فیس بروز جمعرات 4 مئی سے بروز بدھ 10 مئی 2023ء تک انٹربورڈ آفس کی لائبریری میں واقع یو بی ایل (UBL) بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں بھی جمع کرواسکتے، طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔جو امیدوار درج بالا تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم نہیں جمع کرواسکیں وہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعرات 11مئی سے بروز پیر 15مئی تک اور ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 16مئی سے بروز بدھ 17مئی تک جمع کرواسکتے ہیں۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ امتحانی فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ [email protected] سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.