میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کا آخری موقع

image

امتحانی فارم لیٹ فیس 3500روپے کے ساتھ 4 مئی 2023ء کو لازمی جمع کرادیں

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان،طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ، فارم اور رجسٹریشن فارم جمع کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلباء وطالبات سے کہا ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 3500روپے کے ساتھ 4مئی 2023ء کو لازمی جمع کرادیں۔ انہوں نے واضح کہا کہ لیٹ فیس کی کٹوتی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور دی گئی تاریخ ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.