ایم کیو ایم پاکستان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

image

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ملک کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز بہادر آباد میں ہوا، اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری اعلامیے کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے بھی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی تاہم اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی حصہ لینے یا نہ لینے کی وجوہات کراچی کی صورتحال سے بالکل مختلف ہیں، ن لیگ اور پی پی کا الیکشن میں حصہ نہ لینا ان کا اپنا فیصلہ اور مؤقف ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فیصلےسے ایم کیو ایم کا متفق ہونا ضروری نہیں، کراچی کی حالیہ ضمنی نشستیں روایتی طور پر ایم کیو ایم پاکستان کی ہی ہیں، ایم کیو ایم باآسانی یہ نشستیں واپس حاصل کرسکتی ہے۔

عمران خان اور مہنگائی کو اکھٹے اٹھا کر باہر پھینکیں گے، گرفتاری دینے کیلئے شیر کا جگر چاہیے، مریم نواز

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کا عام انتخابات سے قبل انعقاد ملک کیلئے معاشی بوجھ ہوگا، چند ماہ کیلئے منتخب نمائندے ایوان میں جا کر وعدوں پر پورا نہیں اتر پائیں گے، ایم کیوایم مکمل توجہ اور وسائل چند ماہ بعد ہونے والے عام انتخابات پر مرکوز رکھے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.