انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چئیرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 4757 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4752 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 99.89 فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں 54 امیدوار اے ون گریڈ، 322 اے گریڈ، 920 بی گریڈ، 1142 سی گریڈ، 1848 ڈی گریڈ، 465 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 1 امیدوار پاس قرار پایا۔ یاد رہے اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلباء کو پوزیشنز نہیں دی گئی ہیں۔نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے مجموعی نمبرز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.