انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 32653امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 32606 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.86 فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں 1072امیدوار اے ون گریڈ، 2256 اے گریڈ، 3494 بی گریڈ، 4566 سی گریڈ، 11673 ڈی گریڈ، 9503 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 42امیدوار پاس قرار پائے۔ یاد رہے اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلباء کو پوزیشنز نہیں دی گئی ہیں۔نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے مجموعی نمبرز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.