میٹرک جنرل گروپ کی مارک شیٹس اور اسکروٹنی فارم

image
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ امتحانات2018 کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کمرہ نمبر 6فرسٹ فلور بلاکAسے صبح9:30بجے سے شام 4بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل 7اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ بدھ8 اگست کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیر ۔جمعرات 9اگست کو لانڈھی، کورنگی، صدر،بن قاسم، کیماڑی، سائٹ، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کی مارک شیٹس ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اسکروٹنی کے فارم بھی 8اگست سے 10ستمبر 2018تک جمع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے طلباء وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اسکروٹنی فارم نیشنل بینک ، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.