انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 13580 طلباء رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 13299 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 3794 طلباء نے تمام چھ پرچوں میں، 3270 نے پانچ پرچوں میں، 2168 نے چار پرچوں میں، 1576 نے تین پرچوں میں، 1135 نے دو پرچوں میں اور 851 طلباء نے صرف ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 7225طلباء نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 6712 نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1649 طلباء تمام چھ پرچوں میں، 1513 پانچ پرچوں میں، 1194 چار پرچوں میں ، 847 نے تین پرچوں میں، 627 نے دو پرچوں میں اور صرف 472 نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.