ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے اعلامیہ کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (نہم جماعت) کے امتحانی فارمز بغیر لیٹ فیس کے 24نومبر 2017تک جمع کروا ئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو سہولت کرنے کیلئے یہ
فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسکولوں کے سربراہان کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ جلد ہی
امتحانی فارمز جمع کروا دیں اس کے بعد پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق امتحانی
فارمز لیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جائیں گے۔