ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، ثنا میر سے قیادت چھنننے کا امکان

17 Jul, 2017 نیو
لاہور: انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ویمنز کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور کپتان ثنا میر بدترین کارکردگی کے سبب قیادت اور ٹیم میں اپنی جگہ سے محروم ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ثنا میر صحیح طریقے سے قیادت کرنے میں ناکام رہیں۔ ان کی اپنی کارکردگی بھی قابل اطمینان نہیں اور بورڈمستقبل میں ٹیم میں ان کے کردار کے حوالے سے آئندہ ہفتے تک کوئی اہم فیصلہ کر سکتا ہے۔ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ہفتے کو سری لنکا کے ہاتھوں 15رنز سے شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جہاں قومی ٹیم گروپ مرحلے میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور یہ ان ی لاگاتار ساتویں شکست تھی۔آخری میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم ایونٹ کی وہ واحد ٹیم رہی جسے تمام میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم پیر کو وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آل رانڈر بسمہ معروف ممکنہ طور پر قیادت کیلئے بورڈ کا اگلا انتخاب ہو سکتی ہیں۔معتبر ذرائع کے مطابق ثنا میر قیادت اور ٹیم میں جگہ دونوں سے محروم ہو سکتی ہیں۔ ٹیم کی قیادت کی ذمے داریاں بسمہ معروف کو سونپ دی جائیں گی جنہوں نے گزشتہ عرصے کے دوران خود کو بہترین کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے۔ ثنا میر کے بعد 25 سالہ بسمہ معروف ٹیم کی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہاتھ کی انجری کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام شعبوں میں خراب کارکردگی کے بعد ممکنہ طور پر کوچ صبیح اظہر بھی کوچنگ کا عہدہ برقرار نہیں رکھ پائیں گے اور ان کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز میں سے کسی ایک کو کوچ کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

Watch Live News

بغدادی کے ہلاک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: اعلیٰ امریکی اہل کار

22 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

انسداد دہشت گردی سے وابستہ اعلیٰ اہل کار کے بقول، ’’ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں جس سے ا ... مزید

دریا ئے سندھ میں پانی کی سطح تیزی بلند، گڈو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان

22 Jul, 2017 نیو

سکھر: ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کے باعث دریا ئے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بل ... مزید

لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 13 ملزمان گرفتار

22 Jul, 2017 نیو

لاڑکانہ : لاڑکانہ پولیس کی ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، سنگ ... مزید

خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا" جعلی پیر "گرفتار

22 Jul, 2017 نیو

جموں و کشمیر : ریپ کرنے کے بعد خواتین کی فلمیں بنا کر ان کو بلیک میل کرنے والے" جعلی پیر " ... مزید

چینی حکومت نے جسٹن بیبر پر پابندی لگا دی

22 Jul, 2017 نیو

بیجنگ : مایہ ناز کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا پوری دنیا گھومنے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ ... مزید

پاکستان دہشت گردوں کیلئے بدستور ایک محفوظ پناہگاہ ہے: امریکی محکمہ خارجہ

21 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

 ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB