کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی قائم مقام ناظم
امتحانات زرینہ راشد نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے دوسرے فیز کے بروز
جمعہ 20 مئی 2016ء سے شروع ہونے والے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی
امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے
ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں۔ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب
سے فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں ، ایسے پرائیویٹ
امیدوارجنہیں بروز پیر 16 مئی 2016ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہیں ہوں وہ بروز
منگل 17 مئی 2016ء سے اپنے رجسٹریشن کارڈ، امتحانی فارم جمع کرانے کی رسید
اورمیٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی کے ساتھ بورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی
نقل حاصل کرسکتے ہیں۔ زرینہ راشد نے مزید بتایا کہ کالج پرنسپلز کو ہدایت
کی گئی ہے کہ وہ بروز جمعرات 12 مئی 2016ء سے انٹربورڈ آفس سے ایڈمٹ کارڈز
وصول کرلیں جبکہ آرٹس ریگولر کے امیدوار مذکورہ تاریخ کے بعد اپنے ایڈمٹ
کارڈز اپنے متعلقہ کالجوں سے حاصل کریں۔ریگولر امیدواروں اور ایکس اسٹوڈنٹس
کے کسی اعتراض کی وجہ سے روکے گئے ایڈمٹ کارڈ یا ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل
کرنے کیلئے دو پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ متعلقہ کالج کے پرنسپل سے تصدیق
شدہ درخواست ضروری ہوگی-