انٹرمیڈیٹ کے پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ

کے چیئرمین محمد اختر غوری نے اعلان کیا ہے کہ بروز جمعرات 5مئی 2016ء کو

ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے، شب معراج کے سلسلے میں

اسکولوں کی چھٹی کا اطلاق انٹر کے امتحانات پر نہیں ہوگا۔ دریں اثناء

چیئرمین انٹربورڈ کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی ویجیلینس ٹیم نے بدھ کو

بھی امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔انٹربورڈ کے چیئرمین محمد اختر غوری

کی سربراہی میں امتحانی مراکز کا دورہ کرنے والی اعلیٰ اختیاراتی ٹیم میں

ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر ناصر انصار، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ

انسٹیٹیوشنزمنسوب حسین صدیقی، محمد عمران خان چشتی، قائم مقام ناظم

امتحانات زرینہ راشد، قائم مقام سیکریٹری محمد عظیم احمد، پروفیسر

فیروزالدین صدیقی، پروفیسر عامر الحق اور میڈیا کے نمائندے بھی شامل تھے۔

 

ٹیم نے جن امتحانی مراکز کا دورہ کیا ان میں گورنمنٹ سپریئر سائنس کالج شاہ

فیصل کالونی،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کورنگی ڈھائی نمبر نزد کے ای ایس سی

بلڈنگ اور گورنمنٹ انٹر سائنس اینڈ کامرس کالج 36/B لانڈھی شامل تھے۔اعلیٰ

اختیاراتی ٹیم کے اچانک دوروں کے دوران کوئی امیدوار نقل کرتا ہوا نہیں

پکڑا گیاالبتہ کئی طلباء سے نقل کا مواد برآمد ہوا، امتحانی مراکز کے

معائنہ کے دوران کئی طلباء سے موبائل فون برآمد ہوئے جن کی بیٹریاں نکلی

ہوئی تھیں، اعلیٰ اختیاراتی ٹیم نے طلباء سے یہ موبائل لے کر امتحانی عملے

کے حوالے کردیئے۔ اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم کے گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کورنگی

ڈھائی نمبر کے امتحانی مرکز کے معائنے کے دوران سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور ٹیچرز

نے ایک ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایک روز قبل اسسٹنٹ

کمشنر امتیاز ابڑو نے کلاس روم میں جاکر لیکچرار یاسین مغل کو ہراساں کیا

اور ان کے سینے پر امتحانی کاپی رکھ کر تصویر کھینچی۔ڈی جی کالجز نے کہا کہ

اس واقعہ سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایسے انتظامی

افسران کے خلاف جلد کارروائی کی توقع ہے۔چیئرمین انٹربور ڈ محمد اختر غوری

نے اس موقع پر بتایا کہ اس حوالے سے اعلیٰ اتھارٹی سے بات کی جاچکی ہے اور

آئندہ انتظامی افسران امتحانی مراکز میں کالج کے پرنسپل سے رابطہ کریں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.