کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: سالانہ امتحانات برائے 2016 کی تاریخ کا اعلان

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل، حصہ دوم اور

حصہ اوّل و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے انعقاد کی تاریخ کا

اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 28اپریل سے 2016ء سے شروع ہونے والے

امتحانات کے پہلے فیز میں صبح کے وقت میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ،

سائنس جنرل، ہوم اکنامکس ، ایڈیشنل سبجیکٹس، امپروومنٹ آف گریڈز اور میڈیکل

ٹیکنالوجی کے امتحانات جبکہ دوپہر میں کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے

امتحانات منعقد ہوں گے۔ امتحانات کا دوسرا فیز پہلے فیز کے اختتام پر شروع

ہوگا جس میں دوپہر کے اوقات میں آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ڈپلومہ ان

فزیکل ایجوکیشن اور خصوصی امیدواروں کے امتحانات لیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.