جامعہ کراچی: ڈگری کلاسوں کے امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات

پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی کام ریگولر اور بی

ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی

تاریخ میں 19 نومبر2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

 

بی اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3300/= روپے کے پے آرڈر بنام

یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 5700/= روپے کے پے

آرڈربرائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ جبکہ بی کام ریگولر اور بی ایس سی

کے طلبہ اپنے امتحانی فارم4200/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف

کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 7200/= روپے کے پے آرڈربرائے(سال اول ودوئم

باہم) کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے

طلباوطالبات جو2009 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی

فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔ -  


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.