انٹرمیڈیٹ: ہیومنیٹیز، ہوم اکنامکس اور اسپیشل گروپس کے نتائج

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت

ہیومنیٹیز ریگولر، پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور اسپیشل ایجوکیشن گروپس کے

سالانہ امتحانات برائے 2015جو کہ 29اپریل 2015ء سے شروع ہوئے اور 16 مئی

2015ء کو اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق اختتام پذیر ہوئے جس کے نتیجے کا اعلان

کل 02نومبر سہ پہر تین بجے کیا جائے گا-

 

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس پرائیویٹ،

پریمیڈیکل، پری انجینئرنگ ، کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان بتدریج جلد

کردیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ شعبہ امتحانات کا عملہ دن رات محنت کررہا

ہے اور ان نتائج کو پچھلے سالوں کی طرح اور کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کی روایات

کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے وقت پر اعلان کرنے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.