انٹر کامرس ریگولر و پرائیویٹ کے اسکروٹنی فارم

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر اور کامرس

پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے

کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

 

محمد عمران خان چشتی کے مطابق ان دونوں گروپس کے اسکروٹنی فارم متعلقہ

سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز بدھ 21 اکتوبر 2015ء تک انٹربوڈ میں واقع

بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم

قابل قبول نہیں ہوں گے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ

کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس کالجوں

کو روانہ کردی گئی ہیں ، ریگولر طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل

کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے

پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.