میٹرک بورڈ: عید کی تعطیلات کے باوجود کام جاری

image
کراچی (نیٹ نیوز) عید کی تعطیلات جاری رہنے کے باوجود منگل کے دن میٹرک بورڈ کراچی اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور خاص میں معمول کے مطابق کام جاری رہا۔ ان دونوں تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2015کے نتائج کو مرتب کرنے کا کام جاری ہے اسلئے یہاں کے افسران اور عملے نے رضا کارانہ طور پر اپنے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کو یقین دلایا تھا کہ وہ صرف عید کے دن چھٹی کریں گے جبکہ عید کی سرکاری تعطیلات کے دنوں میں دفتر کھلا رہے گا اور نتائج مرتب کرنے کا باقی رہاکام مکمل کریں گے اس طرح منگل کے دن بھی عملہ اور افسران بورڈ میں موجود رہا۔ اس موقع پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کام کرنے والے تمام عملے سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.