میٹرک سائنس و جنرل گروپ لیفٹ اوور اور فیل امیدواروں کے عملی امتحانات

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق لیفٹ اوور، امپرومنٹ آف گریڈ، ایڈیشنل پیپرز، دس پرچوں اور دوسرے تعلیمی بورڈوں سے آئے ہوئے اور فیل شدہ امیدواروں جماعت نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ (ر یگولر وپرائیویٹ )کے عملی امتحانات برائے سالانہ امتحان ۲۰۱۵ ۲۵مئی ۲۰۱۵ سے ۶ جون ۲۰۱۵ تک منعقد ہوں گے۔ جس میں تقریبا ً 5000امیدوار فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر اسٹڈیز ، غذا و تعذیہ، ملبوسات و پارچہ بافی اور بریل میں شرکت کریں گے۔ جن کے عملی امتحانات کا پروگرام امیدواروں کے فراہم کردہ رہائشی پتوں پر ارسال کردیا گیا ہے۔ جن امیدواروں کو عملی امتحانات کا پروگرام موصول نہ ہوا ہو وہ فوری طور پر بورڈ ہذا کے پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر ۴۸سے صبح ۳۰:۹ سے شام ۵ بجے تک اپنے ایڈمٹ کارڈ دکھا کر حاصل کر سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.