انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز

image

کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ وہ پرائیویٹ امیدوار جنہوں نے اس دوران اپنی رہائش تبدیل کرلی ہے وہ اپنے ایڈمٹ کارڈز امتحانی فارم میں درج کیئے گئے پتوں سے وصول کرلیں جبکہ ایسے پرائیویٹ امیدوارجنہیں بروز ہفتہ 16 مئی 2015ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہیں ہوں وہ بروز پیر 18 مئی 2015ء سے اپنے رجسٹریشن کارڈ، امتحانی فارم جمع کرانے کی رسید اورمیٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی کے ساتھ بورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس ریگولر کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز بھی تیار کرلیے گئے ہیں اور کالج پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14 مئی 2015ء سے انٹربورڈ آفس سے ایڈمٹ کارڈز وصول کرلیں جبکہ کامرس ریگولر کے امیدوار مذکورہ تاریخ کے بعد اپنے ایڈمٹ کارڈز اپنے متعلقہ کالجوں سے حاصل کریں۔محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ ریگولر امیدواروں اور ایکس اسٹوڈنٹس کے کسی اعتراض کی وجہ سے روکے گئے ایڈمٹ کارڈ یا ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کیلئے دو پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ متعلقہ کالج کے پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست ضروری ہوگی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.