ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے امتحانات پر امن ماحول میں جاری

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015کے دوسرے روز صبح کی

شفٹ میں انگریزی دوم (سائنس گروپ )جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل سائنس (ریگولر و

پرائیویٹ)کے پرچوں کا انعقاد ہوا ۔

اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے

نیشنل ہائی اسکول گلشن اقبال ، مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول بلاک 6گلشن اقبال اور

ہیپی ہوم ہائی اسکول بلاک 13-D-1،گلشن اقبال کا دورہ کیا ۔

چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے اسکولوں کے دورے کے دوران طلباء و طالبات سے

امتحانی پرچہ جات کے حوالے سے بات چیت کی اور امتحانی مراکز پر پر سکون ماحول کے

انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینٹر سپرنٹنڈنٹس کی کارکردگی کو تسلی بخش

قرار دیا ۔

ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا ہے کہ امتحانات کے دوران طلباء و طالبات کو درپیش

مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ امتحانی مراکز پر

ویجیلنس آفیسرز اور سینٹر سپرنٹنڈنٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے چیکنگ کے

طریقہ کار کو فعال بنائیں ۔

علاوہ ازیں اسپیشل ویجیلنس ٹیم اور سینٹر کنٹرول آفیسرز نے سٹیزن پبلک سیکنڈری

اسکول سول لائن سے 1طالب علم کو نقل کرتے ہوئے جبکہ فارن ہائی اسکول سیکٹر

14-B،اورنگی ٹاؤن سے 3جعلی امیدواروں کو پکڑاگیا ۔

دریں اثناء اسپیشل ویجیلنس ٹیم نے دوپہر کی شفٹ میں کارروائی کرتے ہوئے علیمیہ

گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد سے ایک جعلی امیدوار کو اصل امیدوار

کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑ ا کیس UFMکمیٹی کے سپرد کردیا ۔

Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.