انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخ

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل اور حصہ اوّل و دوم باہم کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ،ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن ، امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ ان تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 19جنوری 2015ء سے بروز بدھ 4 فروری 2015ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم انہی تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع بینک برانچ میں جمع کروائیں۔کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریگولر امیدواروں کے تمام امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈر بروز منگل 10 فروری اور بروز بدھ 11 فروری 2015ء تک بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 6 فروری سے 20 فروری تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 23 فروری سے 2 مارچ تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 3 مارچ سے 9مارچ 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.