تعلیمی اعلانات برائے /06/01/2015

image
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے، بی کام پرائیویٹ، بی او ایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے کے امتحانی فارم 3075روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کے لئے5500روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم 3900روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کے لئے6900روپے فیس کے ساتھ5؍جنوری سے 12 جنوری تک بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی کام، بی اوایل کے پرائیویٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے طلبہ رجسٹریشن فارم5؍جنوری سے 9؍ جنوری تک 2900روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے فارم کے حصول اور جمع کرانے کے لئے بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ڈونرنشستوں پر داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایسے امیدوار جو ڈونرنشستوں پر داخلے کے خواہشمند ہیں وہ5؍جنوری تک یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے فارم حاصل کرسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.