اردو یونیورسٹی میں بی اے پرائیویٹ کے امتحانی نتائج میں غیر معمولی تاخیر

image

وفاقی اردو یونیورسٹی کے بعض اساتذہ کی جانب کی بی اے پرائیویٹ کے امتحانی کاپیاں نہ جانچے جانے کے باعث نتائج غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور شعبہ امتحانات چھ ماہ کی تاخیر کے بعد بھی بی اے پرائیویٹ (سال اول) کے نتائج جاری نہیں کرسکا ہے جس کے سبب بی اے پرائیویٹ کے سینکڑوں طلباء و طالبات ذہنی کرب کا شکار ہیں اور ان کا تعلیمی سیشن تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی اے پرائیویٹ سال اول کے یہ نتائج محض ایک ٹیچر کی جانب سے کاپیاں جانچ کر شعبہ امتحانات کے حوالے نہ کرنے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئے ہیں جبکہ شعبہ امتحانات نے نتائج کی تاخیر کا ذمہ دار متعلقہ ٹیچر کو قرار دیتے ہوئے تحریری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات مسعود مشکور نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایک اساتذہ رہنما کے پاس شعبہ تاریخ عمومی کی سینکڑوں کاپیاں موجود ہیں جو جانچ کر شعبہ امتحانات کے حوالے ہی نہیں کی گئی ہیں ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.