داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلباء 15 دسمبر تک داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں

image

سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلباء 15 دسمبر تک داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا اور اس سلسلے میں 19 جنوری کو ایکسپو سینٹر کراچی میں اورینٹیشن ڈے کا انعقاد ہوگا۔اس سال یونیورسٹی میں متعارف کرائے جانے والے نئے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈیمانڈ بہت زیادہ تھی اور یہ شعبہ طلباء کی ترجیحی لسٹ میں دوسرے نمبر پر تھا جب کہ پہلے نمبر پر سول انجینئرنگ تھا۔علاوہ ازیں سر سید یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے فائنل سمسٹر امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ امتحانات 20 دسمبر تک جاری رہیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.