جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے گریجویشن یا اس کے مساوی امتحان پاس کیا ہے اوروہ ماسٹرز پروگرام میں داخلے کے خواہشمند ہیں ،ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ اس شیڈول کے مطابق ہونگے۔داخلہ ٹیسٹ کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق گروپ نمبر 08 میںبی کام اور بی بی اے کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار07 دسمبر 2014 ء کو صبح 9:00 بجے وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈٹیکنالوجی گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔جبکہ گروپ نمبر09 میں بی ایس سی / بی سی ایس / ہوم اکنامکس/ بی ای،بی ٹیک اور ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروںکا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 نزد نیلاٹ بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا،جبکہ گروپ نمبر 10 میں بی اے / ہومینیٹیزاور سوشل سائنسز میں گریجویشن کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروںکا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 نزد نیلاٹ بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ www.nts.org.pk پربھی دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ تمام امیدواروں کی داخلہ ٹیسٹ میں شرکت لازمی ہے بصورت دیگر وہ داخلہ کے اہل نہیں ہونگے۔