دسویں کے ضمنی امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل

image
میٹرک بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے 14نومبر سے ضمنی امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں 34937 امیدواران امتحانات میںشریک ہوں گے جن میں سائنس گروپ طلباء میں 18142جبکہ طالبات میں 11633اسی طرح جنر ل گروپ ریگولر طلباء میں 732جبکہ طالبات میں 2510اورجنرل گروپ پرائیویٹ میں1432طلباء اور497طالبات حصّہ لے رہے ہیں ۔ طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے شہر بھر میں 102امتحانی مراکز ٹائونز کی سطح پرقائم کئے گئے جن میں گورنمنٹ کے 82اسکولز اور 20 نجی اسکولوں کو امتحانی مرکز بنایا گیا ہے۔ بورڈ کے تحت امتحانات صبح 9سے 12اور دوپہر 2سے 5لئے جائیں گے ۔ ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق بورڈ کی جانب سے امتحانات میں نقل کی رو ک تھام کیلئے ڈائیریکٹر اسکول کراچی ، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز اور سینئر اسا تذہ پر مشتمل ویجیلنس کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں اس کے علاوہ چئیرمین بورڈ فصیح الدین خان اور سیکریٹری مسز حور مظہر کی سربراہی میں بھی کمیٹی امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کرے گی۔اس کے علاوہ بورڈ سے امتحانی مراکز تک بحفاظت امتحانی پرچہ جات کی ترسیل کو شفاف بنانے کیلئے سینٹر کنٹرول آفیسرز کا تقرر کیا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.