بی ایس فزیو تھراپی کے سالانہ امتحانات کے نتائج

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ایس فزیو تھراپی سال دوم، سوم اور چہارم سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق بی ایس فزیو تھراپی سال دوم کے امتحانات میں 103 طلبہ شریک ہوئے،80طلبہ کامیاب قراردیئے گئے جبکہ23طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 77.67فیصد رہا۔بی ایس فزیو تھراپی سال سوم کے امتحانات میں 89طلبہ شریک ہوئے،73طلبہ کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ16طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 82.02فیصد رہا۔ بی ایس فزیو تھراپی سال چہارم کے امتحانات میں 94طلبہ شریک ہوئے،86طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 08طلبہ ناکام قرار دیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 91.49فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.