گیارہویں جماعت آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے اسکروٹنی فارم

image
کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے گیارہویں جماعت آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عمران خان چشتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز جمعرات 6 نومبر 2014ء سے بروز جمعہ 5 دسمبر 2014ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں، ریگولر طلبہ اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ آرٹس پرائیویٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس طلباء کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.