اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل، ہوم اکنامکس ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس تیار ہیں، کالجوں کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز پیر 27اکتوبر 2014ء سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشنوں سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کامرس پرائیویٹ کی مارکس شیٹس امیدواروں کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔