حیدرآباد کے اسکولوں میں داخلے کیلئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

image

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فیاض احمد جتوئی نے پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے حیدرآباد کے اسکولوں میں داخلے سے پہلے پولیو ویکسینیٹڈ سرٹیفکٹ لازمی قرار دینے، انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو آمادہ کرنے کیلئے مزید موثر حکمت عملی بنانے اور مہم سے قبل مائیکروپلان میں بیک اپ ٹیم تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مہم کے دوران حیدرآباد ضلع میں کوئی بھی پانچ سال کی عمر تک کا بچہ انسداد پولیو کے قطرے پینے سے رہ نا جائے اور اس ضمن میں مہم کے دوران وہ خود حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے جبکہ غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اراکین سے 29 ستمبر 2014 سے شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے اور دیگر متعلقہ افسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں حیدرآباد ضلع کے تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، تعلیم و صحت اور بلدیاتی ادروں کے افسران بھی موجود تھے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.