انٹرآرٹس ریگولر و پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات کےنتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے آرٹس ریگولر پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کےنتائج کا اعلا ن کردیا ہے۔ انہوں نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن فیڈرل گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی طالبہ اشنا اسلم بنت محمد اسلم رول نمبر 633866 نے 1100 میں سے 918 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی جبکہ زبیر پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبہ طرفیہ خان بنت محمد زبیر رول نمبر 626934 نے 884 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اور ڈی اے ڈگری کالج فار ویمن فیز VIII کی طالبہ ثانیہ سہیل بنت سہیل نصیر رول نمبر 633951 نے 883 نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ میں صبا ادریس بنت محمد ادریس رول نمبر 151971 نے 1100 میں سے 905 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ وردا فرید خان بنت فرید احمد خان عباسی رول نمبر 151520 نے 879+1 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور نازیہ بانو بنت ریاض احمد رول نمبر 150531 نے 870 نمبرز اے گریڈ حاصل کر تے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں IDA RIEU اسکول اینڈ کالج فار ڈیف کے طالب علم سعد ولد محمد سلیم رول نمبر 623011 نے 1100 نمبرز میں سے 995 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن، دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کے سید بلال آصف ولد سید آصف علی رول نمبر 623043 نے 980نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اور دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول ہی کی طالبہ بتول اشفاق بنت محمد اشفاق قریشی رول نمبر 640033 نے 972 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 10741 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 10536 امیدوا ر امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4788 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 45.44 فیصد رہا۔ان امتحانات میں 6 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 165 نے اے گریڈ، 867 نے بی گریڈ، 1849 نے سی گریڈ، 1732 نے ڈی گریڈ اور 169 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 10241 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 9824 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4145 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 42.19 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں صرف 2امیدوار اے ون گریڈ حاصل کرسکے جبکہ 157 اے گریڈ، 689 بی گریڈ، 1793 سی گریڈ، 1394 ڈی گریڈ اور 110 امیدوا ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔ خصوصی امیدواروں کے نتائج کے حوالے سے ناظم امتحانات نے بتایا کہ ان امتحانات میں 68 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جس میں سے 66امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 63 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 95.45 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 22امیدوار اے ون گریڈ، 32 اے گریڈاور9 امیدوار بی گریڈمیں کامیاب قرار پائے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.