جامعہ سندھ :بیچلرز و ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلے

image

جامعہ سندھ جامشورو میں مختلف فیکلٹیز کے 58 شعبوں میں بیچلرز و ماسٹرز ڈگری پروگرام اور 50 تعلیمی شعبوں میں ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے جاری ہیں۔19 ستمبر تک حاصل کیے جانے والے فارم 26 ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن جامعہ سندھ کے مطابق جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے کیمپس ایلسا قاضی کیمپس (اولڈ کیمپس) حیدرآباد، لاڑ کیمپس بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، بینظیر بھٹو شہید کیمپس دادو اور انٹرنیشنل یونیورسٹی آف پیس، صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ میں بیچلرز و ماسٹرز ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 19 اکتوبر اور بیچلرز پروگرام کے لیے انٹری ٹیسٹ 2 نومبر کو علامہ آئی آئی قاضی کیمپس اور مذکورہ کیمپس میں منعقد ہوگا۔ تمام کیمپس و فیکلٹیز میں والدین و طلبہ کی رہنمائی کے لیے اوپن ہاؤس 8 سے 10 ستمبر منعقد ہوگا۔ دوسری جانب ایم ایس اور ایم فل میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں سے پری انٹری ٹیسٹ 19 اکتوبر کو علامہ آئی آئی کیمپس جامشورو پر لیا جائے گا جبکہ کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست 23 دسمبر پر جاری کی جائے گی۔ اسی طرح نئے سیشن کی کلاسیں5 جنوری 2015 سے شروع ہو جائیں گی۔ ڈین گریجویٹ اسٹیڈیز ڈاکٹر صالحہ پروین کے مطابق آرٹس فیکلٹی کے 5 شعبوں عربک، انگلش لٹریچر، اپلائیڈ لنگئسٹکس، سندھی اوراردو میں ایم فل وپی ایچ ڈی میں داخلے لیے جاسکتے ہیں۔ سوشل سائنسز کے شعبوں ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز، اکنامکس، جینڈر اسٹیڈیز، میڈےا اینڈ کمیونیکیشن اسٹیڈیز، انٹرنیشنل رلیشنز، پولیٹیکل سائنس، پاکستان اسٹیڈیز، سائکالاجی، پبلک ایڈمنسٹریشن، سوشیالاجی اور سوشل ورک، کامرس اینڈ بزنس ایدمنسٹریشن فیکلٹی کے شعبوں کامرس وبزنس ایڈمنسٹریشن، نیچرل سائنسز فیکلٹی کے شعبوں انالیٹیکل کیمسٹری، بائیو کیمسٹری، بائیو انفارمیٹکس، بائیوٹیکنالوجی‘ باٹنی، کیمیکل سائنسز‘ کمپیوٹر سائنس‘ الیکٹرانکس، انوائرمینٹل سائنس، فریش واٹر بائلاجی اینڈ فشریز، جینیٹکس‘ جیالوجی، انفارمیشن ٹیکنالاجی، ان آرگینک کئمسٹری، میتھمیٹکس، مائکرو بائلاجی، نیوٹریشن اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی، آرگینک کیمسٹری، پیٹرولیم اینڈ جیو سائنسز، فزیالوجی، فزکس، فزیکل کیمسٹری‘ فزیکل ایجوکیشن، ہیلتھ اینڈ اسپورٹس سائنسز، سافٹ ویئر انجینئرنگ، اسٹیٹسکٹس، ٹیلی کمیونیکیشن اور ذولوجی، فارمیسی فیکلٹی کے شعبوں فارماسیوٹکس اور فارماکالاجی، ایجوکیشن فئکلٹی کے شعبے ایجوکیشن جبکہ اسلامک اسٹیڈیز فیکلٹی کے شعبوں اسلامک کلچر ومسلم ہسٹری میں ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے جاری ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.