آزادکشمیراور پاکستان میں میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئےانٹری ٹیسٹ

image

آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان میں میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کے لیے یو ایچ ایس کے زیراہتمام انٹری ٹیسٹ 28 ستمبر2014 کو ہونگے جس کے لیے داخلہ فارمز یکم ستمبر2014 سے 10 ستمبر2014 تک حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ یہ بات محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور آزاد کشمیر کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی۔ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کے لیے انٹری ٹیسٹ 2014-15 یو ایچ ایس کے زیراہتمام 28ستمبر2014 کو میرپور، مظفرآباد، راولاکوٹ اور راولپنڈی میں بیک وقت منعقد ہورہے ہیں جس کے لیے داخلہ فارمز یکم ستمبر2014 سے 10 ستمبر2014 تک محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور و دیگر متعلقہ اداروں میں دستیاب ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.