تعلیمی اعلانات برائے 21/08/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے، بی ایس سی اور بی کام (کالجز) کے طلبہ کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کے ساتھ 09 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں انرولمنٹ فارم 1500 روپے فیس مع1300 روپے لیٹ فیس (کل 2800 روپے فیس) کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔ ٭ ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے، ایل ایل بی (آنرز) کے سالانہ امتحانات کے امتحانی فارم 5750 روپے فیس کے ساتھ 28 اگست تک متعلقہ کالجز میں جمع ہونگے۔ ٭ ایریا اسٹڈی سینٹر فاریورپ اور ہنس سیڈل فائونڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے ورکشاپ کا انعقاد جمعرات 21 اگست کو صبح 10.00 بجے شعبہ ہذا کے لائبریری میںمنعقد کیا جارہا ہے۔ ورکشاپ سے ڈاکٹر عظمیٰ شجاعت ڈائریکٹر ایریااسٹڈی سینٹر فاریورپ ،پرفیسر ڈاکٹر رفعت حسین، شاہد امین ایمبیسڈر(ریٹائرڈ) اور نِہاں انصاری کلیدی خطاب کرینگی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.