سکھر، گیارھویں جماعت پر میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے نتائج

image

ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے گیارہویں جماعت پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،پری میڈیکل گروپ میں مجموعی طور پر جن طلبہ وطالبات نے کامیابیاں حاصل کیں ان میں ایور شائن ہائیر سیکنڈری اسکول رانی پور کے ثناء اللہ پھل نے 967 مارکس کے ساتھ پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن خیرپور کی جویریا فاطمہ نے 963 مارکس کے ساتھ دوسری، پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز خیرپور کی کنول نے 961 مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، کنول نے 961 مارکس کے ساتھ تیسری پری انجینئرنگ تینوں پوزیشنیں خیرپور ضلع کی طلبہ نے حاصل کیں، جن میں گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج خیرپور کے رضوان احمد لانگاہ نے 970 مارکس کے ساتھ پہلی، مظہر مسلم ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول رانی پور کے زبیر گل نے 960 مارکس کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ سچل سرمست ڈگری کالج رانی پور کے قمر مقصود سہتو نے 959 کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، چیئرمین تعلیمی بورڈ سید مجتبیٰ شاہ کے مطابق گیارہویں ، بارہویں جماعت پری میڈیکل اور پری انجینئر نگ گروپ کے سالانہ امتحانات میں پری میڈیکل گروپ طلبہ میں ایور شائن ہائیر سیکنڈری اسکول رانی پور کے ثناء اللہ پھل نے 967 مارکس کے ساتھ پہلی،مظہر مسلم ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول رانی پور کے غضنفر علی بھیلار نے 958 مارکس لے کر دوسری جبکہ اسی اسکول کے فہیم احمد ویسر نے 957 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، طالبات میں گورنمنٹ کالج فار وومن خیرپور کی جویریا فاطمہ شیخ نے 963 مارکس کے ساتھ پہلی، پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز خیرپور کی کنول نے 961 مارکس لے کر دوسری جبکہ اقراء پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول گمبٹ کی فاطمہ کنول شیخ نے 958 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، پری میڈیکل گروپ میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز کے اضلاع سے مجموعی طور پر 14051 امیدواروں نے حصہ لیا، 857 طلبہ وطالبات نے ای ون گریڈ،2314 امیدواروں نے اے گریڈ،4217 امیدواروں نے بی گریڈ، 2775 امیدواروں نے سی گریڈ،373 امیدواروں نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی، 10536 امیدوار پاس،3187 امیدوارفیل قرار پائے،328 امیدواروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بنیاد پر روک لئے گئے ، پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب مجموعی طور پر 74.98 فیصد رہا ،پری انجینئرنگ گروپ میں 13689 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، 517 امیدواروں نے اے ون گریڈ،2160 امیدواروں نے اے،3577 امیدواروں نے بی ، 3237 امیدواروں نے سی، 413 امیدواروں نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی، 9904 امیدوار پاس، 3322 امیدوار فیل قرار پائے، 465 امیدواروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بنیاد پر روک لئے گئے ۔ پری انجینئرنگ گروپ میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 72.35 فیصد رہا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ سید مجتبیٰ شاہ کے مطابق تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں، دسویں اور گیارہویں، بارہویں کے سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں نقل اور کاپی کلچر کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے تھے تاکہ نقل کرنے والے طلبہ وطالبات کے خلاف کاروائی کو یقینی بناتے ہوئے اہل اور باصلاحیت طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی ہو، انہوں نے کہا کہ گیارہویں، بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے حکومت سندھ کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے چیکنگ ٹیموں کی تعداد 13 سے بڑھا 28 کی گئی تھی او ر پولیس انتظامیہ ، حکومت سمیت متعلقہ اداروں نے بھی تعلیمی بورڈ کی بھرپور رہنمائی کی، آئندہ بھی امتحانات کے دوران تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے مزید سخت انتظامات کئے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.