جامعہ کراچی: ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے(ریگولر وپرائیوٹ) سالانہ امتحانات2013 ء بروز منگل 19 اگست سے شروع ہورہے ہیں۔ طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں08 جبکہ طالبات کے لئے 15 امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں۔ امتحان میں 14228 طلباء وطالبات شرکت کریں گے۔ جس میں ایم اے سال اول کے3326طلباء اور 5473 طالبات شامل ہیں جبکہ سال دوئم میں2212طلباء اور3217طالبات شامل ہیں۔علاوہ ازیں طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔ایسے طلباء وطالبات جنہیں 16 اگست تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہ ہوںوہ اپنے ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے18 اگست کو صبح 9:00 بجے تادوپہر ایک بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی کمرہ نمبر 01 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے طلباء وطالبات کو اپنے ہمراہ اصل رجسٹریشن کارڈ،دوپاسپورٹ سائز تصاویر،امتحانی فارم کی اصل رسید اور قومی شناختی کارڈلازماً ساتھ لانا ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.