ایم اے ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 19 اگست سے

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2013 ء منگل 19 اگست 2014 ء سے شروع ہورہے ہیں۔ طلبا کیلئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبوںمیں8 جبکہ طالبات کے لئے 15 امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال ایم اے پرائیویٹ کے امتحان میں 14228 طلباء وطالبات شرکت کریں گے، جس میں ایم اے سال اول کے3326 طلباء اور 5473 طالبات شامل ہیں جبکہ سال دوم میں 2212 طلباء اور 3217 طالبات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔ایسے طلباء وطالبات جنہیں 16 اگست تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہ ہوںوہ اپنے ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے17 اور18 اگست کو صبح 9:00 بجے تادوپہر ایک بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی کمرہ نمبر 01 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے طلباء وطالبات کو اپنے ہمراہ اصل رجسٹریشن کارڈ، دو پاسپورٹ سائز تصاویر، امتحانی فارم کی اصل رسید اور قومی شناختی کارڈ لازماً ساتھ لانا ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.