ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام کی داخلہ فہرست

image

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2014-15 ء ) کی داخلہ فہرست جاری کردی گئی ہے۔جاری کردہ داخلہ فہرست میں جن امیدواروں کے نام آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 15 تا22 اگست 2014 ء ڈین فیکلٹی آف آرٹس کے کونسل روم میں دوپہرساڑھے تین تاشام ساڑھے سات بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایسے طلبہ وطالبات جوجاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 15 تا22 اگست 2014 ء تک یونیورسٹی میں واقع یوبی ایل کیمپس برانچ سے 500/= روپے کے عوض کلیم فارم حاصل/ جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ قابل جوازکلیم فارم کی حتمی فہرست 25 اگست 2014 ء کو جاری کردی جائے گی۔جبکہ تدریس کا آغاز بھی 25 اگست سے ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.