انٹرسائنس پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نے پیر کو انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سائنس پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز مین منعقدہ تقریب کے دوران نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں گورنمنٹ کالج فارویمن شاہراہ لیاقت کی طالبہ بھوانہ بائی بنت بھیم راج اور لیاقت کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کی طالبہ مہرین عمر زبیر بنت محمد عمر زبیراعواننے گیارہ سو میں سے 999 نمبر اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم سید فیضان علی ولد فراست علی نے 998 نمبر اے ون گریڈحاصل کرتے ہوئے دوسری ن جبکہ سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کی طالبہ خوش بخت کرار بنت سید کرار رضا کاظمی اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ سدرا محمد حسین بنت محمد حسینبر اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں تینوں پوزیشنیں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبات نے حاصل کیں جس میں مریم خلیل بنت جاوید خلیل نے اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن، ماریہ نسیم بنت محمد نسیم بیگ راے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن جبکہ سدرہ کامران بنت شیخ کامران ریاض نے ر اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 20119 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 19902 امیدواران امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10833 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 54.43 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 1374 امیدوار اے ون گریڈ، 3116 اے گریڈ، 3043 بی گریڈ، 2394 سی گریڈ، 880 ڈی گریڈ اور 26 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں 283 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 279امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور 155 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.56 فیصد رہا۔ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں 3 امیدوا اے ون گریڈ، 16 اے گریڈ، 56 بی گریڈ، 53 سی گریڈ، اور 27 امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف پانچ امیدوار رجسٹریشن حاصل کر کے شریک ہوئے جس میں سے 3امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں ایک امیدوار سی گریڈ جبکہ دو امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.