اوپن یونیورسٹی کے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے داخلے

image

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ءکے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے پروگراموںکے داخلے پیر سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوگئے ہیں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر2014ءہے " ۔ یہ اعلان یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاءالحسنین نے کیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ سمسٹر خزاں 2014ءمیں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں۔انھوں نے کہا کہ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح حبیب بینک لمیٹڈفرسٹ ویمن بینک اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ نامزدبرانچوں کے بارے میں تفصیلات پراسپکٹس اور علاقائی دفاتر سے دستیاب ہیں۔ سید ضیاءالحسنین کے مطابق مشرق وسطی کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ میٹرک ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ انٹرمیڈیٹ (اور بیچلر ) بی اےسطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ del.aiou.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ جاری طلبہ کو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بھجوادئیے گئے ہیں۔پہلے سے داخل )جاری( طالب علم اپنے لئے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں ۔پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے اسلامک اسٹڈیز جنرل( اسلامک اسٹڈیز )قرآن و تفسیر (کیمسٹری) کلاسز صرف اسلام آباد کیمپس میں ہونگی شریعہ ،اقبال اسٹڈیز ،ماس کمیونیکیشن اردو اور پاکستانی زبانیں و ادب میں پیش کئے جارہے ہیں جبکہ ایم ایس /ایم فل پروگرامز کے داخلوں میں اسلامک اسٹڈیزجنرل (اسلامک سٹڈیز ) قرآن و تفسیرعربی ، کیمسٹری ،اقبال سٹڈیز اور ماس کمیونیکیشن شامل ہیں۔ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ،سید ضیاءالحسنین کے مطابق اوپن یونیورسٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نوٹیفیکشن پر فوری عملدر آمد کرتے ہوئے ایم فل سطح کے داخلوں کے لئے گیٹ جنرل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کے لئے این ٹی ایس کا گیٹ سبجیکٹ ٹیسٹ پاس کرنے کی شرط ختم کردی ہے البتہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قواعد و ضوابط اور یونیورسٹی چارٹر کے مطابق ان پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں سے یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ جات انٹری ٹیسٹ لیں گے۔ ایم ایس سی سطح کے پروگراموں میں معاشیات ، مطالعہ پاکستان،جینڈر اینڈ ویمن اسٹڈیز اور ایم کام اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور شماریات شامل ہیں ،جن میں نئے سمسٹر میں داخلے ہوں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.