انڈر گریجویٹ اور ماسٹر پروگراموں میں سالانہ داخلوں کے آغاز کا اعلان

image

پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلرنے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور اور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انڈر گریجویٹ اور ماسٹر پروگراموں میں سالانہ داخلوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے ۔اس سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس وایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر ہاشمی اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر میمونہ غنی بھی شریک تھیں۔ چیئرمین یونیورسٹی ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم نے شرکاء کو یونیورسٹی کی سب سے بڑی سالانہ داخلہ مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ پاکستان کی پہلی سرکاری یونیورسٹی ہے جہاں پر آن لائن داخلوں کا آغاز ہوا۔ اس سال بھی تمام شعبوں، کالجز اور کیمپسز میں مرکزی نظام کے تحت آن لائن داخلے ہوں گے۔جنوبی پنجاب کی صف ِ اوّل کی جامعہ نے ہمیشہ کی طرح اعزاز برقرار رکھاہے کہ یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات دنیا کے کسی کونے سے اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے بذریعہ آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔جنوبی پنجاب کی تینوں جامعات سالانہ داخلوںکے موقع پر شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لیے فنڈز بھی جمع کریں گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.