جامعہ کراچی: بی اے ریگولر کے سپلیمنٹری امتحانی فارم

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کی جانب سے ایک بارپھربی اے سال اول/ دوئم اور سال اول ودوئم باہم کے سپلیمنٹری امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 2050/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اورکمبائنڈ کے لئے 3650/= روپے کے ساتھ 21 جولائی 2014 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.